پیرس: پیرس اولپمکس کے ساتویں دن دھیرج بومادیوارا اور انکیتا بھکت پر مشتمل بھارت کی مکسڈ تیر اندازی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
بھارتی تیر اندازوں مکسڈ ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں نچلی رینک والی انڈونیشیائی ٹیم کے خلاف 5 - 1 سے جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت کو ایک اور میڈل کی امید بڑھ گئی ہے۔
بھکت اور بومادیوارا کی جوڑی نے پہلا سیٹ 37 - 36 کے اسکور سے جیتا۔ دوسرا سیٹ 38-38 سے برابر رہا اور اس کے بعد بھارتی جوڑی نے تیسرا سیٹ 38 - 37 کے اسکور کے ساتھ جیت لیا۔ دریں اثنا پانچویں سیڈ بھارتی جوڑی نے پری کوارٹر فائنل کے دوران پانچ مرتبہ دس اسکور بنائے۔
واضح رہے کہ اس ایونٹ کا فائنل راؤنڈ بھی آج ہی کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی یہ اسٹار جوڑی آج شام 5:45 بجے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی ٹیم سے ٹکرائے گی، کیونکہ اسپین نے پری کوارٹر فائنل میں چین کو 6 - 2 سے شکست دی ہے۔