بھارتی ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی - Paris Olympics 2024
بھارت بمقابلہ برطانیہ کے درمیان کھیلے گئے پیرس اولمپک ہاکی کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں بھارت نے برطانیہ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
بھارتی ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی (AP PHOTO)
پیرس: پیرس اولمپکس میں اتوار کو ہاکی کا کوارٹر فائنل میچ بھارت اور برطانیہ کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں بھارت نے برطانیہ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ (22ویں منٹ) نے گول کیا اور برطانیہ کی جانب سے لی مورٹن (27ویں منٹ) میں گول کرکے اسکور کو برابر کردیا۔ جس کی وجہ سے میچ کے نتیجے کا اعلان پنالٹی شوٹ آوٹ میں کیا گیا۔ ۔
بھارت نے شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو 4-2 سے شکست دے دی۔ شوٹ آؤٹ میں بھارت کی جانب سے پہلا گول ہرمن پریت سنگھ نے کیا۔ دوسرا گول سکھجیت سنگھ اور تیسرا گول للت کمار اپادھیائے نے کیا۔
اس میچ میں بھارت کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ بھی دے دیا گیا تھا کیونکہ امیت روہیداس کو مخالف کھلاڑی کے سر پر جان بوجھ کر ہاکی اسٹک مارتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کی وجہ بھارتی ٹیم صرف دس کھلاڑیوں کے ساتھ ہی کھیلتی رہی۔ تاہم، اس سے بھارت کی جیت کی بھوک ختم نہیں ہوئی۔
بھارتی کھلاڑیوں نے گول کے 8 مواقع میں سے صرف 1 گول کیا جبکہ برطانیہ نے 21 شاٹس میں سے ایک گول کرنے میں کامیاب رہا۔ بھارت چار مواقع میں سے 1 پنالٹی کارنر کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہا جبکہ اپوزیشن کسی بھی کارنر کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔ برطانیہ کا میچ میں 54 فیصد کے ساتھ غلبہ رہا جبکہ بھارت نے 46 فیصد تک گیم کو اپنے کنٹرول کیا رہا۔