اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ظہیر خان کی سالگرہ: دھماکہ خیز کریئر کے ساتھ ان کی محبت بھاری زندگی کے بارے میں جانیے - Zaheer Khan Birthday - ZAHEER KHAN BIRTHDAY

بھارتی لیجنڈ ظہیر خان کی آج سالگرہ ہے۔ آئیے جانتے ہیں ان کے شاندار کریئر اور محبت بھری زندگی کے بارے میں...

Zaheer Khan Birthday
ظہیر خان کی سالگرہ (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2024, 12:43 PM IST

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اور کامیاب ترین تیز گیند بازوں میں سے ایک ظہیر خان آج اپنی 46ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ یہ بھارتی کرکٹر 7 اکتوبر 1978 کو مہاراشٹر کے شری رام پور میں پیدا ہوا۔ اس خاص موقع پر آج ہم آپ کو ظہیر کے کرکٹ کریئر کے ساتھ ساتھ ان کی محبت بھری زندگی سے متعلق کچھ اہم اور دلچسپ باتوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

ظہیر خان کی زندگی سے جڑے دلچسپ حقائق:

  • ظہیر خان کو جیک اینڈ جیکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ان کا نِک نیم بھی ہے۔ وہ گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
  • ظہیر خان نے بڑودہ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر کافی شہرت حاصل کی، جہاں سے ان کے لیے ٹیم انڈیا کے دروازے کھل گئے۔
  • بائیں ہاتھ کے ظہیر خان نے ہندوستان کے لیے تین ون ڈے ورلڈ کپ کھیلے ہیں۔ وہ 2003، 2007 اور 2011 ون ڈے ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے دھونی کی کپتانی میں 2011 ورلڈ کپ جیتنے میں بطور ہندوستانی گیند باز اہم کردار ادا کیا۔
  • ظہیر خان کو 2011 میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی انہیں 2020 میں پدم شری اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔
  • ظہیر خان کے نام انٹرنیشنل کرکٹ میں کل 610 وکٹیں ہیں، انہوں نے یہ وکٹیں تینوں فارمیٹس ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میں حاصل کی ہیں۔ وہ ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے تیز گیند باز ہیں۔
  • ظہیر خان بین الاقوامی کرکٹ میں نکل بال کرنے والے پہلے بولر بھی ہیں۔ انہوں نے سال 2015 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ظہیر خان ساگریکا گھاٹگے (Photo: ANI)

کیسی ہے ظہیر خان کی محبت بھری زندگی:

ظہیر خان کو بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے سے محبت ہو گئی جس کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ غور طلب ہے کہ شاہ رخ خان کی مشہور فلم چک دے انڈیا میں ساگریکا نے اہم کردار ادا کیا۔ ظہیر خان کی ان سے ایک دوست کی پارٹی میں ملاقات ہوئی۔ وہاں سے ان دونوں کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی۔ ظہیر خان نے انہیں ایک ڈنر ڈیٹ پر شادی کرنے کو کہا۔ ان دونوں کا رشتہ کافی عرصے سے سب سے چھپا ہوا تھا۔ بالآخر دونوں نے 2017 میں منگنی کر لی اور پھر 23 نومبر 2017 کو شادی کر لی۔

ظہیر خان کا دھماکہ خیز کریئر:

ظہیر خان نے سال 2000 میں ہندوستان کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد سال 2006 میں انہوں نے ہندوستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔ انہوں نے بھارت کے لیے 92 ٹیسٹ میچوں کی 165 اننگز میں 311 وکٹیں حاصل کی۔ اس دوران انہوں نے 11 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کی۔ انہوں نے 200 ون ڈے میچوں کی 197 اننگز میں 282 وکٹیں حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی 17 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ظہیر خان نے آئی پی ایل میں 109 میچوں میں 102 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ رائل چیلنجرز بنگلور، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز اور دیگر کئی ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ممبئی انڈین میں اسپورٹس اسٹاف کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ ساتھ ہی لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2025 کے لیے اپنی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ظہیر خان ممبئی کے بعد اب اس ٹیم میں بطور مینٹور خدمات انجام دیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details