اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بابا صدیقی کے قتل سے صدمے میں یوراج سنگھ، اپنے جذبات کا اظہار کیا - YUVRAJ ON BABA SIDDIQUI MURDER

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے بابا صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

YUVRAJ ON BABA SIDDIQUI MURDER
بابا صدیقی کے قتل سے صدمے میں یوراج سنگھ (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2024, 1:32 PM IST

نئی دہلی: این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو سنیچر کی رات ممبئی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے وقت وہ اپنے بیٹے اور ایم ایل اے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر تھے۔

غور طلب ہے کہ بابا صدیقی کا نام مہاراشٹر کے بڑے لیڈروں میں شامل ہے اور ان کے سیاست دانوں اور مشہور شخصیات سے اچھے تعلقات تھے۔ گولی لگنے کی خبر ملتے ہی بالی ووڈ کے کئی اداکار لیلاوتی اسپتال پہنچے۔ سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ بھی ان کے قتل سے صدمے میں ہیں۔ انہوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

یووراج سنگھ نے کیا کہا؟

جیسے ہی یوراج سنگھ کو بابا صدیقی کے انتقال کی اطلاع ملی، انہوں نے رات 2 بجے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ یوراج سنگھ نے لکھا کہ 'بابا صدیقی کے بے وقت انتقال سے صدمے میں ہوں۔ وہ ایک سچے لیڈر تھے جنہوں نے عوام کے لیے محنت کی، ان کی ایمانداری اور عوام سے محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کی روح کو سکون ملے۔

بابا صدیقی کون تھے؟

بابا صدیقی ہر سال عید پر افطار پارٹی کا اہتمام کرتے تھے۔ ان کی پارٹی کا بہت چرچا تھا کیونکہ اس میں کئی بڑے ستارے شرکت کرتے تھے۔ سیاست میں سرگرم ہونے کے علاوہ انہوں نے ایک کنسٹرکشن پروفیشنل کے طور پر بھی کام کیا۔ بابا صدیقی نے اپنے کریئر کا آغاز ممبئی میں طالب علم رہنما کے طور پر کیا۔

اس کے بعد وہ دو بار کونسلر رہے اور بعد میں کانگریس میں شامل ہوئے۔ 1999، 2004 اور 2009 میں تین بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ ممبئی کانگریس میں اقلیتی برادری کا ایک بڑا چہرہ تھے۔ 48 سال تک کانگریس میں رہنے کے بعد، وہ اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابا صدیقی کون تھے؟ جانیے گھڑی بنانے سے وزیر بننے تک کا سفر، ایک خواب جو ادھورا رہ گیا

بابا صدیقی کے قتل کی چوطرفہ مذمت، 15 دن پہلے ملی تھی جان سے مارنے کی دھمکی

این سی پی لیڈر بابا صدیقی فائرنگ میں ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details