اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج - INDIA WOMENS TEAM

ہرمن پریت کور کی کپتانی میں ون ڈے سیریز اور ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا اب ٹی 20 سیریز میں ہلچل مچانے کے لیے میدان میں اترے گی۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ((IANS PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 2:46 PM IST

چنئی:ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا میچ 5 جولائی (جمعہ) شام 7 بجے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں ہرمن پریت کور ہندوستان کی کپتانی کریں گی جبکہ لورا وولوارڈٹ جنوبی افریقہ کی کپتانی کرتی نظر آئیں گی۔

ٹیم انڈیا نے 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا ہے جبکہ واحد ٹیسٹ میں اس نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اب ایک موقع ہوگا کہ ہندوستانی ٹیم T20 سیریز میں کلین سویپ کر سکے اور جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح درج کر سکے۔ یہ میچ اسپورٹس 18 پر براہ راست نشر کیا جائے گا اور جیو سنیما پر لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے درمیان اب تک کل 16 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم نے 9 میچ جیتے ہیں جب کہ جنوبی افریقہ نے 5 میچ جیتے ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے آخری 2 میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ہندوستانی سرزمین پر کل 8 ٹی 20 بین الاقوامی میچز ہوئے ہیں۔ ان میں سے ہندوستان نے 5 اور جنوبی افریقہ نے صرف 3 جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںہندوستانی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سے شکست دی

ہندوستان: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، دیالن ہیملتا، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، جمیما روڈریگس، دیپتی شرما، رادھا یادیو، آشا شوبھنا، پوجا وستراکر، رینوکا سنگھ ٹھاکر۔

جنوبی افریقہ: لورا وولوارڈٹ (کپتان)، اینیک بوش، تزمین برٹس، نادین ڈی کلرک، این ڈرکسن، میکے ڈی رائیڈر، سینالو جفتا، ماریجان کپ، آیابونگا کھاکا، مساباتا کلاس، سنی لوس۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details