اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شکست کے بعد ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں بھارت پانچویں نمبر پر کھسکا

WTC Points Table انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بھارت ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ پچھلے سال کا ڈبلیو ٹی سی فاتح آسٹریلیا ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

India slip to fifth position on WTC Points Table
شکست کے بعد ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں بھارت پانچویں نمبر پر کھسکا

By UNI (United News of India)

Published : Jan 29, 2024, 9:03 PM IST

دبئی: انگلینڈ کے خلاف 28 رنز کی شکست کی وجہ سے بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس ٹیبل میں تین مقام نیچے پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

بھارت دو بار ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیل چکا ہے اور ٹیبل میں دوسرے نمبر پر تھا۔ انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد بھارت ٹیبل میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے نیچے چلا گیا ہے۔ اس شکست کے بعد بھارت کا پوائنٹس فیصد 54.16 سے اب 43.33 ہو گیا ہے۔ پچھلے سال کا فاتح آسٹریلیا ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو دو دن کے اندر شکست دینے کے بعد بھارت کچھ وقت کے لیے ٹیبل پر سرفہرست بھی تھا۔ لیکن اس کے ٹھیک دو دن بعد ہی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے کلین سویپ کیا اور وہ پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈبلیو ٹی سی کے موجودہ سائیکل (2023-25) میں بھارت نے پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور دو میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا پر ختم ہوا ہے۔

حالانکہ بھارت کو شکست دینے کے باوجود انگلینڈ بھی ٹیبل میں ایک مقام نیچے کھسک گیا۔ اس کی وجہ گابا میں آسٹریلیا پر ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح تھی۔ ویسٹ انڈیز اب ٹیبل میں ساتویں جب کہ انگلینڈ آٹھویں نمبر پر ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details