نئی دہلی: روہت شرما کی کپتانی میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بھارتی ٹیم نے 10 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک بار پھر سے جگہ بنائی ہے۔ اس سے پہلے 2014 میں آخری بار فائنل میچ کھیلا تھا۔
- بھارت 10 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا
اس بار کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہے۔ T20 ورلڈ کپ 2014 کی میزبانی بنگلہ دیش نے کی تھی، بھارت اور سری لنکا 10 سال قبل اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے تھے۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے 17.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 کا ٹائٹل جیت لیا۔ اب بھارت ایک بار پھر 10 سال بعد T20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔
- بھارت نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں 68 رنز سے شکست دی:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس نے ٹاس تو ہارا مگر میچ میں انگلینڈ کو دھول چٹادی اور کبھی بھی ایسا نہیں لگا کہ انگلینڈ اس میچ میں ہے۔ بھارت نے شروع سے ہی انگلینڈ پر اپنی پکڑ مضبوط رکھی تھی۔ بات چاہے بیٹنگ کی ہو یا بالنگ ہر میدان میں بھارت انگلینڈ سے آگے رہا۔