بیجنگ: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں بھارت نے شاندار فتح کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ 8 ستمبر کو کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے میزبان چین کو 3-0 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔
پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کو یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔ بھارتی ٹیم نے پہلے میچ میں چین کو بری طرح شکست دے کر اپنے ارادے صاف طور پر ظاہر بھی کر دیے ہیں۔
بھارت کی جانب سے سکھجیت سنگھ (14ویں منٹ)، اتم سنگھ (27ویں منٹ) اور ابھیشیک نے شاندار گول کئے۔ سکھجیت سنگھ نے پہلے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل 14ویں منٹ میں گول کر کے بھارت کو 1-0 کی برتری دلا دی۔
ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں بھی اپنا تیز کھیل جاری رکھا۔ ہندوستان کی جانب سے دوسرا گول 27ویں منٹ میں اتم سنگھ نے کیا۔ ہاف ٹائم تک بھارت نے چین پر 2-0 کی اہم برتری حاصل کر لی۔
تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں بھارت اور چین کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی ابھیشیک نے تیسرے کوارٹر میں شاندار فیلڈ گول کرکے ہندوستان کو 3-0 سے آگے کر دیا۔