ہرارے: بھارت اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گل (49 پر 66)، یشسوی جیسوال (27 پر 36) اور گائیکواڑ (28 پر 49) رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارت کا مجموعی اسکور 182 رنز تک پہنچا دیا۔
183 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری زمبابوے کی ٹیم صرف ڈیون مائرز (65 ناٹ آؤٹ) کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے اچھی بلے بازی نہیں کی جس کی وجہ سے میزبان ٹیم نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 159 رنز ہی بنا سکی اور سے 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے چار اوورز میں صرف 15 رنز خرچ کرکے تین وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کی وجہ سے انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ اویش خان نے دو اور خلیل احمد نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت اب 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ چوتھا میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کے تین چیمپیئن کھلاڑی یشسوی جیسوال، سنجو سیمسن اور شیوم دوبے کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ ریان پراگ کی جگہ شیوم دوبے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ سنجو سیمسن کو وکٹ کیپر دھرو جوریل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور سائی سدرشن کی جگہ یشسوی جیسوال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسی صورت حال میں ابھیشیک شرما کو تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مکیش کمار کی جگہ خلیل احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔