اردو

urdu

By ETV Bharat Sports Team

Published : 4 hours ago

ETV Bharat / sports

پنت سے کوہلی ناراض لیکن رشبھ نے ویراٹ کو گلے لگا کر جیت لیا سب کا دل، ویڈیو وائرل - Kohli Rishabh Viral Video

بنگلہ دیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی میچ دوران غلط کال کی وجہ رشبھ پنٹ پر ناراض ہوگئے۔ اس کے بعد پنت کے ردعمل نے کوہلی سمیت تمام مداحوں کا دل جیت لیا۔ جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Kohli Rishabh Viral Video
پنت سے کوہلی ناراض لیکن رشبھ نے ویراٹ کو گلے لگا کر جیت لیا سب کا دل (AFP PHOTO)

کانپور: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز پر سمٹ گئی، اس کے بعد بھارتی ٹیم کے تیزی سے بلے بازی کرتے ہوئے نو وکٹ 285 رنز بنا کر ڈکلیئر بھی کردیا۔

اس دوران چوتھے دن کے کھیل میں جب ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت بیٹنگ کر رہے تھے تو رشبھ پنت کی غلط کال کی وجہ سے کوہلی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے رشبھ پنت کو بہت غصے سے دیکھا اور پھر پنت مسکراتے ہوئے ان کو گلے لگا لیا جس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بھارتی ٹیم کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 233 رنز پر سمیٹ دیا۔

جس کے بعد بھارتی ٹیم نے ایسی جارحانہ اننگز شروع کی کہ ٹیسٹ میچ میں موجود تماشائیوں نے ٹی ٹوئنٹی کا مزہ لینا شروع کر دیا۔ اس کے بعد بھارت نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز پر ڈکلیئر کر دی، جس کی وجہ سے بھارت نے بنگلہ دیش پر 52 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے اور چوتھے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں دو وکٹ کھو کر 26 رنز بنا لیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details