چنئی: بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے 21 ستمبر کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی۔
ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں رشبھ پنت کم اسکور پر آؤٹ ہوگئے تھے، لیکن انہوں نے دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنائی اور سابق ہندوستانی کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کی۔ جبکہ ریدھیمان ساہا تین سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
بھارت کے لیے نامزد وکٹ کیپرز کے طور پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچری
- رشبھ پنت 6 سنچری (58 اننگز)
- ایم ایس دھونی 6 سنچری (144 اننگز)
- ریدھیمان ساہا 3 سنچری (54 اننگز)
واضح رہے کہ پنت نے محض 124 گیندوں میں اپنی چھٹی سنچری مکمل کی۔ پنت نے 128 گیندوں پر 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنا کر پویلین لوٹے، انھیں اسپنر مہدی حسن معراج نے اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔