ممبئی: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں جاری ہے۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 171 رنز بنا لیے تھے۔ اعجاز پٹیل 7 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی برتری صرف 143 رنز ہے اور اس کی ایک وکٹ باقی ہے۔ بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں رویندر جڈیجہ نے چار اور اشون نے اب تک تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ممبئی ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط، نیوزی لینڈ کی 9 وکٹیں گر گئیں - INDIA VS NEW ZEALAND TEST
سیریز کا پہلا میچ بنگلور میں کھیلا گیا، جس میں بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Published : Nov 2, 2024, 10:05 PM IST
میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 263 رنز بنا سکی۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر بھارت کو 28 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی سیریز ہار چکی ہے، اب وہ یہ میچ جیت کر کلین سویپ سے بچنا چاہے گی۔
رواں سیریز کا پہلا میچ بنگلور میں کھیلا گیا، جس میں روہت شرما کی کپتانی والی بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ نے پونے میں کھیلے گئے سیریز کا دوسرا میچ 113 رنز سے جیت کر سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ اگر دیکھا جائے تو کیوی ٹیم اس گراؤنڈ پر اپنا چوتھا ٹیسٹ کھیلنے آئی ہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے جو تین میچ کھیلے تھے ان میں اسے ایک میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔