اردو

urdu

By ETV Bharat Sports Team

Published : 4 hours ago

ETV Bharat / sports

ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لینے والے سری لنکائی کرکٹر پر آئی سی سی نے پابندی لگا دی، آخر کیوں؟ - Sri Lankan cricketer banned

انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے سری لنکن اسپنر پروین جے وکرما پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم
سری لنکن کرکٹ ٹیم (ANI PHOTO)

حیدرآباد: سری لنکا کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی اور اسپنر پروین جے وکرما پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان کے خلاف یہ کارروائی پروین کے الزامات قبول کرنے کے بعد کی گئی ہے۔ جے وکرما کے خلاف الزامات کا تعلق بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ لنکا پریمیئر لیگ سے بھی ہے۔

اس مدت کے دوران جے وکرما 6 ماہ کے لیے معطل رہیں گے یعنی وہ کسی طرح کے بھی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انھیں آئی سی سی کی دفعہ 2.4.7 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا ہے۔ دراصل یہ دفعہ آئی سی سی کی طرف سے کسی بھی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے یا تاخیر کرنے سے متعلق ہے، جس میں کسی دستاویز یا دیگر معلومات کو چھپانا یا چھیڑ چھاڑ کر کے اس کو تباہ کرنا شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پروین جے وکرما نے سری لنکا کے لیے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لے کر کافی سرخیاں بنائیں تھیں۔ پروین نے 2021 میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ڈیبیو کیا تھا اور اس وقت انھوں نے سال بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور پالے کیلے میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لے کر سب کو حیران کر دیا تھا لیکن وہ اپنی اس فارم کو مزید برقرار نہیں رکھ سکے جس کی وجہ سے انھیں ٹیم سے باہر ہونا پڑا۔

واضح رہے کہ جے وکرما نے آخری میچ 2022 میں کھیلا تھا۔ اب تک وہ 5 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ جس میں انھوں نے کل 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خاتون کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی، سابق سری لنکن کھلاڑی پر 20 سال کی پابندی

ABOUT THE AUTHOR

...view details