لکھنؤ:اتر پردیش کے کھیل سکریٹری سوہاس ایل وائی، جو لکھنؤ کے ایک آئی اے ایس افسر ہیں، نے پیر کی رات پیرس پیرالمپکس کے بیڈمنٹن میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ گولڈ میڈل کے لیے کھیلے گئے میچ میں انہیں فرانس کے لوکاس مازور نے 21-10-21 13 سے شکست دی۔
غور طلب ہے کہ سوہاس نے 2021 میں ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ سوہاس نے ایشیائی کھیلوں میں بھی گولڈ میڈل جیتا ہے۔ سوہاس ایل وائی کی بیوی ایک آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ اسپیشل سکریٹری نگر ترقی، ریتو سوہاس نے 2019 میں مسز انڈیا کا خطاب جیتا تھا۔
لوکاس مازور فرانس کے نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں۔ فائنل مقابلے میں انہیں زبردست پذیرائی مل رہی تھی۔ پورے کورٹ میں ان کے حامی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ان کے کھیل میں مزید بہتری آئی۔ پورے میچ کے دوران سوہاس کہیں بھی لوکاس کا مقابلہ کرتے نظر نہیں آئے۔ انہیں میچ کے پہلے گیم میں 21-10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن انہوں نے دوسرے میچ میں کچھ جدوجہد ضرور دکھائی۔
لیکن بالآخر لوکاس نے سوہاس کو 21-13 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ سوہاس کو چاندی کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوکیو پیرالمپکس میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ سوہاس کو گزشتہ سال اکتوبر میں چین میں کھیلے گئے ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔