دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے بیچ کھیلا جانے والا مقابلہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کھیل شائقین کے لیے پاکستان اور بھارت کے بیچ کھیلا جانے والا ہر میچ کسی تہوار سے کم نہیں ہوتا۔
اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کسی بھی ملک میں نمودار ہو جاتے ہیں۔ پاک بھارت میچ کا ٹکٹ شروع ہی سے مہنگا فروخت ہوتا آیا ہے، لیکن چیمپئنز ٹرافی کا یہ مقابلہ ایک نیا ریکارڈ بنانے جا رہا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 فروری کو ہوگا جس کے ٹکٹس 45.6 ملین درہم میں فروخت ہوئے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا جنون کرکٹ کے چاہنے والوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کن فروخت ہوئی ہے اور دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔