اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں نیرج کا فائنل اور ہاکی ٹیم کا برونز میڈل میچ کب کھیلے جائیں گے؟ - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس 2024 کے 13ویں دن بھارت دو تمغوں کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔ نیرج چوپڑا کی مردوں کے جیولن تھرو فائنل میں شرکت کریں گے جبکہ بھارتی ہاکی ٹیم کانسے کے تمغے کے لیے اسپین سے مدمقابل ہوگی۔

Hope for a medal from Neeraj and hockey team in Paris Olympics Day 13
پیرس اولمپکس میں نیرج اور ہاکی ٹیم سے تمغے کی امید (AP PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 8, 2024, 2:16 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس کا 12 واں دن بھارت کے لیے سیاہ دن رہا، کیونکہ بھارتی شائقین کو صبح سویرے ایک افسوسناک خبر ملی کہ خواتین کے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارت کی اسٹار ریسلر وینیش پھوگاٹ کو جسمانی وزن میں اضافے کی وجہ سے اولمپکس سے ڈس کوالفائی کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے کشتی میں گولڈ میڈل کی امید رکھنے والے بھارتیوں کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

لیکن آج 13ویں دن بھارتی شائقین کو نیرج چوپڑا اور بھارتی ہاکی ٹیم سے میڈل کی امید ہے۔ ہاکی میں ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں بھارتی ہاکی ٹیم منگل کو سیمی فائنل میچ میں جرمنی سے ہار گئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ فائنل میں نہ پہنچ سکے اور بھارت سونے و چاندی کے تمغوں سے محروم ہوگیا۔ اب بھارت کی ہاکی ٹیم کے پاس کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔ یہ میچ آج بھارتی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے بھارت بمقابلہ اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ دوسرا میڈل کا میچ جیولین تھرو کا ہے، جس میں بھارت کی نمائندگی نیرج چوپڑا کر رہے ہیں۔ بھارت کے پاس اس مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کا سنہری موقع ہوگا۔ کیونکہ گولڈن بوائے نیرج چوپڑا نے مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ کے گروپ بی کے کوالیفائنگ میچ میں 89.34 میٹر دور نیزہ پھینک کر پہلا مقام حاصل کیا تھا اور یہ نیرج کا بہترین سیزن ریکارڈ بھی تھا۔ اب وہ فائنل میں بھارت کو طلائی تمغہ دلا سکتے ہیں۔ مردوں کے جیولین تھرو فائنل رات 11:55 بجے سے شروع ہوگا۔

قابل ذکر ہے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں نیرج نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ بھارتی ہاکی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس اولمپکس میں بھی بھارت کو دونوں ایونٹ میں تمغے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کی امید

پیرس اولمپکس میں گولڈن بوائے کا شاندار آغاز، گولڈ میڈل آنا طئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details