اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کیا ٹیم انڈیا پاکستان جائے گی؟ امت شاہ کے اس بیان نے تصویر صاف کر دی - Champions Trophy 2025 - CHAMPIONS TROPHY 2025

پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے متعلق ابھی بھی سب سے بڑا یہی سوال بنا ہوا ہے کہ کیا بھارتی ٹیم آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان جائے گی یا نہیں۔ اس تعلق سے اب بھارتی حکومت نے بھی اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔

Union Home Minister Amit Shah
مرکزیی وزیر داخلہ امت شاہ (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 7, 2024, 11:45 AM IST

حیدرآباد: چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد اگلے سال فروری میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے جارہا ہے۔ آئی سی سی کے اس میگا ایونٹ کے شروع ہونے میں اب صرف چار ماہ باقی ہیں لیکن ایک بڑے سوال کا جواب ابھی آنا باقی ہے کہ آیا بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان جائے گی یا نہیں۔

اس تعلق سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس پر بڑا بیان دے کر تقریبا تصویر صاف کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حالات میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی رشتہ ممکن نہیں ہے۔

مرکزیی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسپورٹس تک سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ 'ہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاکستان کے ساتھ بات چیت کے حق میں نہیں ہیں'۔ جس کے بعد یہ قیاس کیا جانے لگا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اب پاکستان نہیں جائے گی۔

امت شاہ کے اس بیان سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ بھارتی ٹیم اس وقت تک پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی جب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر حکومت اجازت دیتی ہے تو پھر ہمیں پاکستان جانے میں کوئی دِقت نہیں ہے۔

اس سے قبل بی سی سی آئی کے سکریٹری اور آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ نے بھی کئی مواقع پر اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ ٹیم انڈیا پاکستان نہیں جائے گی۔ بلکہ وہ اس میگا ایونٹ کو بھی ہائبرڈ ماڈل میں کرانے کے حق میں ہیں۔ لیکن پاکستان اس کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے ایشیا کپ میں بھی بھارتی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجا تھا۔ جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا گیا تھا اور ٹیم انڈیا نے اپنا سارا میچ سری لنکا میں کھیلا تھا۔ اب جب کہ وہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن چکے ہیں اور یکم دسمبر اس عہدہ پر براجمان بھی ہو جائیں گے تو ان کے پاس بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے تعلق مزید اختیار ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے، جس کا اختتام 9 مارچ کو فائنل میچ کے ساتھ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

کیا ٹیم انڈیا سکیورٹی فورس کے ساتھ پاکستان جائے گی، آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟

جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد ٹیم انڈیا کے پاکستان جانے کی امید ختم؟

اگر ٹیم انڈیا نے پاکستان جانے سے منع کر دے تو آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟

پاکستان میں اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details