اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہاردک پانڈیا اور اسٹار فٹبالر اشرف حکیمی کی نجی زندگی ایک جیسی - Hardik Pandya Personal Life - HARDIK PANDYA PERSONAL LIFE

Hardik Pandya and Achraf Hakimi Face Similar Situationہندوستان کے اسٹار کرکٹر ہاردک پانڈیا اور پی ایس جی کے اسٹار فٹبالر اشرف حکیمی کی ذاتی زندگی ایک جیسی ہیں۔ دونوں نے اپنا بچپن غربت میں گزارا اور دونوں نے ماڈلز کی شادی کی۔ اب دونوں کی طلاق کی کہانی بھی بالکل مل رہی ہے۔

ہاردک پانڈیا اور اسٹار فٹبالر اشرف حکیمی کی نجی ایک جیسی
ہاردک پانڈیا اور اسٹار فٹبالر اشرف حکیمی کی نجی ایک جیسی ((ANI Photo))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 2:31 PM IST

نئی دہلی: ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی طلاق کی خبریں ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا اور ان کی ماڈل بیوی نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان کچھ اچھا نہیں چل رہا ہے اور جلد ہی دونوں الگ ہونے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہاردک کی اہلیہ نتاشا کرکٹر کی جائیداد میں 70 فیصد حصہ مانگ سکتی ہیں۔غور طلب ہے کہ اس طرح طلاق کا یہ پہلا کیس نہیں ہے۔ اس سے قبل پی ایس جی کے لیے کھیلنے والے مراکش کے اسٹار فٹبالر اشرف حکیمی کی اہلیہ نے شادی کے 3 سال بعد پی ایس جی کے کھلاڑی سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں فٹبالر کے تمام اثاثوں کا نصف حصہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن ان کی ماں نے فٹبالر کو اس بڑے بحران سے بچا لیا۔

دراصل اشرف حکیمی کی اہلیہ نے شادی کے 3 سال بعد 2023 میں پی ایس جی کھلاڑی سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ لیکن وہ بہت حیران ہوئی جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے ارب پتی شوہر کے پاس کوئی جائیداد نہیں ہے۔ عدالت نے اسے بتایا کہ اس کے شوہر کے پاس کچھ نہیں ہے کیونکہ اس کی تمام جائیداد اس کی ماں کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

حکیمی پی ایس جی کے ساتھ ہر ماہ $1 ملین کماتا ہے اور تمام رقم اپنی والدہ کے اکاؤنٹ میں جمع کراتا ہے۔ حکیمی اپنی ماں کے نام پر گھر، زمین، گاڑی، زیورات، کپڑے اور سب کچھ خریدتا ہے۔

کیا ماں کی وجہ سے ہاردک کی جائیداد بچ سکے گی؟

اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ہاردک پانڈیا کی ماں بھی انہیں اس بحران سے بچا لے گی۔ دراصل ہاردک اور نتاشا کی علیحدگی کی افواہوں کے درمیان ہاردک پانڈیا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس میں وہ اپنی جائیداد کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ 2017 میں گورو کپور کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہاردک نے بتایا تھا کہ ان کا گھر اور گاڑی سمیت تمام جائیدادیں ان کی والدہ کے نام پر ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہاردک پانڈیا کے کل اثاثے 91 کروڑ روپے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی ایک جیسی

کرکٹر ہاردک پانڈیا اور فٹبالر اشرف حکیمی کی ذاتی زندگی بالکل ایک جیسی ہے۔ بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتے ہوئے نتاشا حاملہ ہوگئیں۔اس کے بعد دونوں نے 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرلی۔ پھر سال 2023 میں ویلنٹائن ڈے پر دونوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق دوبارہ شادی کی۔ ان کے بیٹے کا نام اگستیہ ہے۔

کیلیان امپامبے،لیونل میسی اوع نیمار جونئیر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والے 25 سالہ فٹبالر اشرف حکیمی نے 2020 میں دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک حبا ابوق سے شادی کی۔

ہیبا تیونسی نژاد ہسپانوی ماڈل ہیں ۔ وہ حکیمی سے تقریباً 12 سال بڑی ہیں۔ 2018 میں جب دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی تو اشرف کی عمر صرف 20 سال تھی اور ہیبہ کی عمر تقریباً 32 سال تھی۔ دونوں کے دو بیٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا پہلا دستہ نیویارک روانہ - T20 World Cup 2024

ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ ایک خوبصورت ماڈل اور ایک بہترین ڈانسر بھی ہیں۔ انہوں نے 2013 میں فلموں میں ڈیبیو کیا۔ اس کے علاوہ وہ بگ باس 8 کا بھی حصہ تھیں ۔نچ بلیے 9 میں بھی نظر آئی تھیں۔ انہوں نے پہلی بار فلم ستیہ گرہ میں کام کیا۔ اب تک وہ کل 14 فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔ سربیا میں مقیم نتاشا نے کچھ گانے بھی کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details