اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گجرات ٹائٹنس نے چنئی سپرکنگس کو 35 رنوں سے شکست دی - IPL 2024 - IPL 2024

GT Vs CSK شبھم گل اور سائی سدرشن کی شاندار سنچری اننگ کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے چنئی سپرکنگس کو 35 رنوں سے شکست دے دی ۔ گل نے 55 گیندوں پر 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس شاندار کارکردگی پر گل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

گجرات ٹائٹنس نے چنئی سپرکنگس پر 35 رنوں سے شکست دی
گجرات ٹائٹنس نے چنئی سپرکنگس کو 35 رنوں سے شکست دی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 10:50 AM IST

احمدآباد:آئی پی ایل 2024 میں جمعہ کو سیزن کا 59 واں میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں گجرات نے چنئی کو 35 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات کی پلے آف میں باقی رہنے کی امیدیں برقرار ہیں جب کہ چنئی سپر کنگز کو اپنے بقیہ دو میچ کسی بھی قیمت پر جیتنے ہوں گے۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری گجرات نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں چنئی صرف 196 رنز بنا سکی۔

چنئی سپرکنگس کی جانب سے ڈیرل میشل 34 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رن اور معین علی 36 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 56 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔اس کے علاوہ اس میچ میں بیٹنگ کے لیے آئے دھونی نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے شامل تھے۔

دھونی نے اس میچ میں ہیلی کاپٹر شاٹ مار کر شائقین کو محظوظ کیا۔ اس کے علاوہ دھونی نے ایک ہاتھ سے 2 چھکے لگائے۔ دھونی کی اس اننگز نے مداحوں میں جوش پیدا کر دیا۔تاہم چنئی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رن بنا سکی ۔گجرات ٹائٹنس کی جانب سے موہت شرما کو 3،راشد خان کو دو جبکہ امیش یادو اور سندیپ واریرکو ایک ایک وکٹ ملے۔

اس سے قبل گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔ گجرات کے لیے اوپنرز شبھمن گل (104) اور سائی سدرشن (103) نے شاندار سنچری اننگز کھیلی۔ ان دونوں مضبوط بلے بازوں کی طوفانی سنچریوں کی بدولت گجرات نے 231 کا بڑا اسکور بنایا۔اس کے علاوہ گِل نے سدرشن (103) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 210 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان کا ٹیم کے ساتھ رویہ کیسا ہے؟ گوتم گمبھیر کا بڑا انکشاف - Best Owner in IPL

اس کے ساتھ ہی چنئی کے گیند باز پورے میچ میں بے بس نظر آئے۔ سی ایس کے کی ٹیم واضح طور پر تیز گیند بازوں میتھیسا پاتھیرانا اور مستفیض الرحمان کی خدمات سے محروم رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details