اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گنی کے میچ کے اسکور بورڈ پر ہاردک پانڈیا - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے پہلے دن دوسرے میچ میں ایک بڑی غلطی دیکھنے میں آئی ہے۔ T20 ورلڈ کپ کی نشریاتی کمپنی ہاٹ اسٹار نے ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاپوا نیو گنی میچ کے دوران ہاردک پانڈیا کے گرافکس کو اسکور کارڈ میں ڈالا۔

ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گنی کے میچ کے اسکور بورڈ پر ہاردک پانڈیا
ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گنی کے میچ کے اسکور بورڈ پر ہاردک پانڈیا ((IANS PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 5:32 PM IST

جارج ٹاون:ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گنی کے درمیان کھیلا گیا۔ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ اس میچ کے بعد براڈکاسٹ کی جانب سے ایک بڑی غلطی دیکھنے میں آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جیت کے بعد نشریاتی کمپنی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اسکور کارڈ دکھایا۔ جہاں روسٹن چیز، برینڈن کنگ اور آندرے رسل اور دیگر کھلاڑیوں کے میچ کے اعداد و شمار دکھائے گئے۔ لیکن ان تمام اسکور کارڈز کے گرافکس میں ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی تصویر نظر آئی۔ دکھائے گئے تمام کھلاڑیوں کے اسکور سے اوپر ہاردک پانڈیا کی تصویر تھی۔ نشریات کمپنی کی یہ تکنیکی خرابی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک صارف نے اپنا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہاردک پانڈیا دنیا کے خطرناک ترین آل راؤنڈر ہیں لیکن دوسری ٹیموں کے میچ میں ہاردک کی تصویر کا کیا کام ۔ انہوں نے لکھا کہ کیا میں ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاپوا نیو گنی میچ میں ہاردک پانڈیا کی تصویر دیکھ رہا ہوں؟

یہ بھی پڑھیں؛2007 سے 2022 تک بھارت اور پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سفر کیسا رہا؟

ہاردک پانڈیا کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 5 جون سے آئرلینڈ کے خلاف کرے گی۔ ٹیم انڈیا کی کمان روہت شرما کے ہاتھ میں ہے، جبکہ نائب کپتان ہاردک پانڈیا ہیں۔ پانڈیا نے بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 رنز بنائے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details