ممبئی:آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے مینز ٹیم انڈیا کا اگلا ہیڈ کوچ بننے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے ذمہ داری لینے سے انکار کیا کیونکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے تھے۔ پانٹنگ فی الحال آئی پی ایل 2024 میں دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں قومی ٹیم کا سینئر کوچ بننا پسند کروں گا لیکن میری زندگی میں اور چیزیں ہیں۔میں گھر پر کچھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ سب جانتے ہیں کہ اگر آپ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہیں تو آپ کی مصروفیت بڑھ سکتی ہے۔ ہندوستان کا کرکٹ شیڈول بہت مصروف ہوتا ہے۔