بھونیشور:ہندستان کی جانب سے واحد گول گرجنت سنگھ نے 60ویں منٹ میں کیا۔ میچ میں ہندستان نے حملہ کی شروعات کی۔ انہیں میچ کا پہلا پنالٹی کارنر تیسرے منٹ میں ملا، لیکن ہرمن پریت کی ڈریگ فلک کو آئرش ڈیفنڈر نے پوسٹ کے قریب بچا لیا۔آئرلینڈ نے جوابی حملہ کیا، حالانکہ میتھیو نیلسن کا شاٹ 11ویں منٹ میں گول پوسٹ سے باہر چلا گیا۔
ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ: ہندوستان نے آئرلینڈ کو 1-0 سے شکست دی - ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ
FIH Pro Hockey league گرجنت سنگھ کے آخری لمحات میں شاندار گول کی بدولت ہندوستان نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023/24 کے بھونیشور لیگ کا اختتام جمعہ کی رات کالنگا ہاکی اسٹیڈیم میں آئرلینڈ کے خلاف 1-0 سے جیت درج کرکے کیا۔
ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ: ہندوستان نے آئرلینڈ کو 1-0 سے شکست دی
Published : Feb 17, 2024, 7:16 PM IST
یہ بھی پڑھیں:محمد سراج کی خطرناک بالنگ، انگلینڈ 319 رنوں پر ڈھیر
ان کی کوششوں کا 60 ویں منٹ میں نتیجہ نکلا۔ میزبان ٹیم نے آخر کار گرجنت کے فیلڈ گول کے ذریعے تعطل کو توڑا۔ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم اب ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے اپنے ریٹرن میچ کھیلنے کے لیے رورکیلا جائے گی۔ہندوستان 19 فروری کو رورکیلا لیگ کے اپنے پہلے میچ میں اسپین کا مقابلہ کرے گا۔
یو این آئی