ودودرا:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر دتاجی راؤ کرشنا راؤ گائیکواڑ کے کنبہ میں ان کے بیٹے انشومن گائیکواڑ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن اور بعد میں کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
بڑودہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے گائیکواڑ نے اس وقت کی ریاست بڑودہ کے مہارانی چمنا بائی ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ گایکواڑ کی قیادت میں بڑودہ کی ٹیم نے 1957-58 میں سروسز کو اننگز اور 51 رن سے شکست دے کر رنجی ٹرافی جیتی تھی۔
گایکواڑ پہلے انڈر 14 اور انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا حصہ تھے جو 1948 میں ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان سی کے نائیڈو نے شروع کیا تھا۔ انہوں نے سی کے نائیڈو کے بھائی سی ایس نائیڈو سے لیگ اسپن اور گوگلی باؤلنگ کے گر سیکھے تھے۔