حیدرآباد:حیدرآباد کے اپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کو 246 رنوں پر نمٹانے کے بعد ہندوستان کے سلامی بلے بازوں کپتان روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے جارحانہ انداز میں اننگ کی شروعات کرتے ہوئے سات اوورز میں 51 رن بنالئے ہیں۔
کپتان روہت شرما 27 گیندوں پر3 چوکے کی مدد سے 24 رن بنا کر لیچ کی گیند پر کیچ آوٹ یوگئے ۔ یشسوی جیسوال 51 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مد د سے 54 رن اور شبھمن گل دو رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ہندوستان نے 15 اوورز میں تقریبا 5.66 کے رن ریٹ سے 54 رن بنالئے ہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے باز جیک کرولی (20) اور بین ڈوکیٹ (35) نے پہلے وکٹ کے لئے 55 رنوں کی شراکت داری کی۔روی چندرن اشون نے انگلئنڈ کے دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دیکھائی،اس کے بعد ہندوستانی اسپنرز اشون ، رویندر جڈیجہ اور اکثر پٹیل نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو بیک فٹ پر جانے پر مجبور کردیا۔