اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستانی نژاد کھلاڑی شعیب بشیر ویزہ مسائل کے باعث انگلینڈ ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں پہنچ سکا - بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز

Shoaib Bashir Visa Issues انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد کھلاڑی شعیب بشیر ویزا مسائل کی وجہ سے اپنی ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں پہنچ سکے ہیں۔ جبکہ انگلینڈ کی پوری ٹیم متحدہ عرب امارات سے اتوار کو حیدرآباد پہنچ چکی ہے۔

England spinner Shoaib Bashir
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد کھلاڑی شعیب بشیر

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 10:07 PM IST

حیدرآباد: انگلینڈ کرکٹ ٹیم ابوظہبی میں پریکٹس کیمپ لگانے کے بعد جمعرات سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے اتوار کو بھارت پہنچی، جہاں کاغذی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے شعیب بشیر ٹیم کے ساتھ نہیں آسکے۔ انگلینڈ ٹیم کے آف اسپنر کے والدین پاکستانی نژاد ہیں۔ ان کے ساتھ اسٹوورٹ ہوپر بھی ہیں، جو حال ہی میں ای سی بی میں کرکٹ آپریشنز کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر شامل ہوئے ہیں۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا کہ ای سی بی نے حکومت ہند سمیت متعلقہ حکام کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا ہے اور آئندہ 24 گھنٹے میں مثبت خبر کی توقع ہے۔ انگلینڈ فوری حل کے لیے پر امید ہے اور ڈین لارنس کی بھی پیر کی شام کو آمد متوقع ہے۔

تاہم بشیر کے دو دن کی تیاری سے محروم رہنے کا امکان ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم منگل کی صبح راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ میک کولم نے زور دے کر کہا وہ اب بھی شروعاتی ٹیسٹ کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 20 سالہ بشیر ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 67 کی اوسط سے 10 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کی ہیں۔

میک کولم نے کہا کہ امید ہے کہ بیشیر کل ہمارے ساتھ جڑیں گے۔ ان کے ویزا کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور حکومت ہند کی مدد سے ہم جلد ہی کوئی حل نکال لیں گے۔ اس سے قبل اتوار کو ہیری بروک ذاتی وجوہات کی بناء پر وطن واپس آئے تھے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details