بارباڈوس: برج ٹاؤن میں کھیلے گئے سپر ایٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔اس شکست کے ساتھ ہی میچ میں شکست کے ساتھ ہی پہلی بار آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے امریکہ کی ٹیم کی مہم ختم ہو گئی۔
انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر امریکہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کے گیند بازوں نے اپنے کپتان کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے امریکہ کو 18.5 اوورز میں صرف 115 تک محدود کر دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بالر کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے بعد انگلینڈ نے 116 رنز کے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ کھوئے صرف 9.4 اوورز میں 117 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جوس بٹلر نے 83 اور فل سالٹ نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔