اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینز کو 29 رن سے شکست دی - ممبئی انڈینز

جمائمہ روڈریگس کے ناٹ آوٹ 69 رن اور کپتان میگ لیننگ کی 53 رن کی نصف سنچری اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس ویمن نے ویمنز پریمیئر لیگ کے 12ویں میچ میں ممبئی انڈینس ویمن کو 29 رن سے شکست دے دی۔

دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینز کو 29 رن سے شکست دی
دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینز کو 29 رن سے شکست دی

By UNI (United News of India)

Published : Mar 6, 2024, 12:26 PM IST

نئی دہلی:ممبئی انڈینز کی شروعات خراب رہی اور اس نے 68 کے اسکور پر پانچ وکٹ گنوا دیے۔ یاستیکا بھاٹیہ چھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، نیٹ سائور برنٹ پانچ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، کپتان ہرمن پریت کور چھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، ہیلی میتھیوز 29 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور پوجا وستراکر 17 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔

اس کے بعد امیلیا کیر اور امان جوت کور نے اننگز کو سنبھالا۔ امنجوت کور نے 27 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 42 رن کی اننگز کھیلی۔ کیر 17 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور حمیرا قاضی چھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ سنجیون سجنا 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی۔ ممبئی انڈینز مقررہ 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر صرف 163 رن بنا سکی اور 29 رن سے میچ ہار گئی۔

دہلی کیپٹلس کی طرف سے جیس جانسن نے تین وکٹ لئے۔ مریجان کپ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شیکھا پانڈے، تیتاس سادھو اور رادھا یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے جمائمہ روڈریگس کے ناٹ آوٹ 69 رن اور کپتان میگ لیننگ کی 53 رن کی نصف سنچری کی مدد سے دہلی کیپٹلس ویمن نے ممبئی انڈینس کو جیت کے لیے 193 رن کا ہدف دیا تھا۔

ممبئی انڈینس ویمنز نے آج یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی دہلی کی کپتان میگ لیننگ اور شیفالی ورما نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 48 رن جوڑے۔ اسماعیل نے پانچویں اوور میں شیفالی ورما (28 رن) کو پر آؤٹ کر کے دہلی کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد 10ویں اوور میں ایلس کیپسی 19 رن میتھیوز کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین گئیں۔ مریجان کپ 11 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ میگ لیننگ اور جمائمہ روڈریگز نے اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:رائل چیلنجرز بنگلور نے یوپی واریئرز کو 23 رنوں سے شکست دی

لیننگ نے 38 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رن کی اننگز کھیلی۔ جمائمہ روڈریگز نے 33 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 69 رن بنائے اور جیس جانسن بھی چار رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ دہلی نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 192 رن بنائے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے شبنم اسماعیل، سائک اسحاق، پوجا وستراکر اور ہیلی میتھیوز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details