نئی دہلی:127 رنوں کے ہدف کے تعاقب کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 31 کے اسکور پر اپنے دو وکٹ گنوا دیئے تھے۔ کپتان میگ لیننگ 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے ساتھ ہی ایلس کیپسی اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکیں۔ شیفالی ورما نے 37 گیندوں میں سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔ وہیں جمائمہ روڈریگز نے 28 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ دہلی کیپٹلس نے 13.1 اوور میں تین وکٹ پر 129 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
گجرات جائنٹس کی جانب سے تنوجا کنور نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بھارتی پھول مالی کی 42 رنز کی اننگز اور کیتھرین برائس کی 28 رنز کی اننگز کی بنیاد پر آج گجرات جائنٹس نے ویمنز پریمیئر لیگ کے 20ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا تھا۔آج ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گجرات جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
بیٹنگ کے لیے آنے والی گجرات کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے 16 کے اسکور پر اپنے تین ٹاپ بلے بازوں کی وکٹیں گنوا دیں۔ لورا وولفارٹ سات رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، کپتان بیتھ مونی صفر، دیالن ہیملتا چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ بحران کے وقت فوبی لیچ فیلڈ اور ایشلے گارڈنر نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔