نئی دہلی: دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا 64 واں میچ آج دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کپتان رشبھ پنت ایک میچ کی پابندی کے بعد دہلی کیپٹلس میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ یہ میچ لکھنؤ اور دہلی کے لیے کرو یا مرو کا ہو گا۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات اب بھی ہوں گے۔ وہیں ہارنے والی ٹیم کا پلے آف میں سفر تقریباً ختم ہو جائے گا۔
اس سیزن میں اب تک دہلی اور لکھنؤ کا سفر
دہلی کیپٹلس نے اس سیزن میں 13 میچ کھیلے ہیں۔ اس نے 7 میچ ہارے جبکہ اس نے 6 میچ جیتے ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر برقرار ہے۔ دہلی کیپٹلس کا صرف آخری میچ باقی ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی بات کریں تو وہ اب تک 12 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران اس نے 6 میچ جیتے ہیں اور 6 ہارے ہیں۔ اس وقت ٹیم کے کل 12 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔
دہلی بمقابلہ لکھنو
دہلی اور لکھنؤ کے درمیان اب تک کل 4 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔لکھنؤ سپر جائنٹس نے 3 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔ اسے لکھنؤ سے 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں دہلی پر لکھنؤ کو برتری حاصل ہے۔