کانپور: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن صرف 35 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ لیکن اس کے بعد دوسرا اور تیسرا دن بغیر کوئی گیند کرائے مننسوخ ہوگیا۔
میچ کے تیسرے دن صبح تقریباً دس بجے امپائروں نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ تاہم گراؤنڈ مکمل طور پر خشک نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ دوسری بار بارہ بجے گراؤنڈ کا معائنہ کیا جائے گا۔ لیکن اس وقت بھی میدان کھیل کے لائق نہیں ہوسکا جس کے بعد 2 بجے دوبارہ گراؤنڈ کا معائنہ کیا گیا اور اس وقت گراؤنڈ کی حالت ایسی نہیں تھی کہ تیسرے دن بھی میچ شروع کیا جا سکے۔
کانپور ٹیسٹ کا دوسرا اور تیسرا دن بھی منسوخ ہونے کی وجہ سے کرکٹ شائقین مایوس نظر آر ہے ہیں۔ کیونکہ ان کے ٹکٹ کے پیسے برباد ہوگئے اور وہ ایک بھی گیند ان دو دنوں میں نہیں دیکھ سکے۔
واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن صرف 35 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم نے تین وکٹوں پر 107 رنز بنائے ہیں۔