حیدرآباد: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک پاکستانی صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا، کیونکہ اس نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت کے حوالے سے ہربھجن کے موقف کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔ دراصل ہربھجن نے بھارت کو آئی سی سی ایونٹس کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
پاکستانی صحافی نے 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے اسکور کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں شاہد آفریدی نے بھارتی آف اسپنر پر چار چھکے لگائے تھے اور اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ وہی سیکیورٹی مسائل تھے جن کی طرف ہربھجن اشارہ کر رہے تھے۔
جس کے جواب میں ہربھجن نے اس پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو لے جانے والی بس پر حملے کے بارے میں 2009 کے ایک اخبار کا اسکرین شاٹ شیئر کر دیا۔ ہربھجن اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت کو پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے۔