جے پور:راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان سنجو سیمسن (69) اور جوس بٹلر (ناٹ آؤٹ 100) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں دوسری وکٹ کے لیے رائل چیلنجرزبنگلور کے خلاف 148 رن کی تیز شراکت داری کرکے چھ وکٹوں سے جیت درج کی اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے تین وکٹ پر 184 رن بنائے جس کے جواب میں راجستھان نے پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں پر 189 رنز بنا کر فتح کا ہدف حاصل کر لیا۔
سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ویراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 113) نے اپنے آئی پی ایل کرئیر کا سب سے بڑا اسکور بنایا جو اس اسٹیڈیم میں کسی بھی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور ہے لیکن سنجو سیمسن اور جوس بٹلر نے آر سی بی کے گیند بازوں کو شکست دے کر فتح کے ہدف کو بونا کردیا۔
اگرچہ، آر سی بی کی طرح، راجستھان نے بھی یکے بعد دیگرے تین وکٹ گنوائے، لیکن بٹلر اور شمران ہیٹمائر (ناٹ آؤٹ 11) نے ٹیم کو لگاتار چوتھی جیت دلائی۔ بٹلر نے چھکا لگا کر اپنی سنچری اور فتح کا ہدف مکمل کیا۔