نئی دہلی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے جا رہی ہے۔ لیکن ابھی تک ایک بڑے سوال کا جواب نہیں مل سکا ہے کہ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان جائے گی یا نہیں؟ لیکن اب بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس پر بڑا اپڈیٹ دیا ہے۔
دراصل راجیو شکلا اتر پردیش کے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے گراؤنڈ پہنچے تھے۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے والی بھارتی ٹیم پر بڑا بیان دیا ہے۔
راجیو شکلا نے کہا کہ اس تعلق سے حکومت فیصلہ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ایا بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے سال چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جائے گی یا نہیں۔ ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم ہمیشہ بین الاقوامی دوروں کے لیے حکومت سے اجازت لیتے ہیں۔ یہ مکمل طور پر حکومت پر منحصر ہے کہ ٹیم کو کسی ملک میں بھیجنا ہے اور کس ملک میں نہیں۔ بھارت کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
ایسے میں راجیو شکلا نے واضح کیا ہے کہ ٹیم انڈیا اسی وقت پاکستان کا سفر کرے گی جب بھارتی حکومت ٹیم کو پاکستان کے سفر کی اجازت دے گی۔ اس سے قبل اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنا بے بنیاد ہے۔