پیرس:پیرس اولمپکس کے دسویں دن بیڈمنٹن کے سنگل مینز ایونٹ میں لکشیا سین کو برونز میڈل کے میچ میں ملائشیا کے شٹلر سے 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لکشیا سین نے پہلا گیم 21-12 سے جیتا لیکن دوسرا گیم وہ 21-16 سے ہار گئے۔ جس کے بعد تیسرے اور آخری گیم میں بھی انھیں 21-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سیمی فائنل میچ میں لکشیا سین کو عالمی رینک کے نمبر دو کھلاڑی وکٹر ایکسلسن سے سیدھے سیٹوں میں 22-20 اور 21-14 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لکشیا اگرچہ کوئی تمغہ نہیں جیت سکے لیکن انھوں کئی ریکارڈ اپنے نام ضرور کیے ہیں۔
وہ بھارت کے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں جو بیڈمنٹن کے سنگل ایونٹ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ قابل ذکر ہے کہ اگر لکشیا سین آج تمغہ جیت جاتے تو وہ بھارت کے لیے بیڈمنٹن میں اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلے مرد بیڈمنٹن کھلاڑی بن جاتے۔ 22 سالہ لکشیا سین کے لیے یہ پہلا اولمپکس تھا اور انھوں نے اپنے ڈیبیو اولمپکس میں سیمی فائنل میں پہنچ کر کمال کیا ہے۔