میرپور: آسٹریلوی باؤلرز نے بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پچ پر بیٹنگ نہیں کرنے دی۔ ان کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ ٹیم کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے سب سے زیادہ 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ دلارا اختر نے 10 اور فہیمہ خاتون نے 11 رنز بنائے۔ بقیہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 78 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے 77 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دے دی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹائلا ویلمنک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جارجیا ویرہم نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ میگن شٹ، ایلیز پیری، ایشلے گارڈنر، سوفی مولینو اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔