اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز 86 رنوں پر ڈھیر،ون ڈے سیریز پر آسٹریلیا کا قبضہ - ویسٹ انڈیز 86 رنوں پر ڈھی

ٓAustralia Win ODI Series زیورس باٹ لیٹ کی شاندار گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر 3۔0 سے سیریز اپنے نام کرلی۔آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 86 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز 86 رنوں پر ڈھیر،ون ڈے سیریز پر آسٹریلیا کا قبضہ
ویسٹ انڈیز 86 رنوں پر ڈھیر،ون ڈے سیریز پر آسٹریلیا کا قبضہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 1:32 PM IST

کینبرا:کینبرا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کے 87 رنوں کے ہدف کو آسٹریلیا نے 6.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیک فریسر میک گورین 41 رن اور ایرون ہارڈی تین رن بنا کر آوٹ ہوئے۔جوش انگلش 35 رن اور کپتان اسٹیون اسمتھ 6 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوزف الجاری اور اویسان تھومس کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم24.1 اوورز میں 86 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلیک اتھینزی 32 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوان ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ جیتنے پر فخر: روہت شرما

اس کے علاوہ روسٹن چیش 12 رن اور کیسی کارٹی 10 رن بنا سکے۔ویسٹ انڈیز کے چھ بلے باز ڈبل فیگرز تک پہنچنے میں ناکام رہے۔آسٹریلیا کی جانب سےزیویرز باٹ لیٹ 7.1 اوورز میں 21 رن دے کر چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیند باز رہے۔اس کے علاوہ لانس مورس اور ایڈم جمپا کو دو دو وکٹ ملے۔ زیورس برٹ لیٹ کو مین آف دی میچ اور میچ آف دی سیریز دونوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details