نیویارک:ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میچ ہندوستان نے امریکہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم سپر-8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ اس میچ میں امپائر نے امریکہ کے خلاف اسٹاپ کلاک رول استعمال کیا۔
اس کے ساتھ ہی امریکہ ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں کھیل کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے بنائے گئے نئے اسٹاپ کلاک قوانین کے تحت سزا پانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
غور طلب ہے کہ آئی سی سی نے اگلا اوور وقت پر شروع نہ کرنے پر امریکہ کی سرزنش کی تھی اور جرمانے کے طور پر مخالف ٹیم انڈیا کو 5 اضافی رنز دیے گئے تھے۔ یہ اصول یکم جون سے مردوں کے ون ڈے اور ٹی 20 میں مستقل اصول بن گیا ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے اس اہم میچ میں ہندوستانی ٹیم کو آخری پانچ اووروں میں 35 رن درکار تھے جو کہ مشکل بیٹنگ پچ پر ایک مشکل کام تھا۔ 16ویں اوور وقت پر شروع نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاپ کلاک کا اصول نافذ ہوا۔ امپائرز نے فوری طور پر امریکہ پر پانچ رنوں کا جرمانہ عائد کیا جس سے ہندوستان کا ہدف 30 گیندوں میں 30 رن ہو گیا۔