پیرس : ریسلر امن سہراوت نے فری اسٹائل 57 کیلو گرام کے زمرہ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرلیا جبکہ انہیں میڈل حاصل کرنے والے سب سے کم عمر بھارتی کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ریسلر امن سہراوت نے جمعہ کو پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے 57 کلوگرام زمرے کے پلے آف باؤٹ میں پورٹو ریکن کے پہلوان ڈیرین ٹوئی کروز کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
امن نے برانز میڈل کے مقابلے میں پورٹو ریکن کے حریف کو 13-5 سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ، وہ اولمپکس میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے والے سب سے کم عمر ہندوستانی بن گئے۔ انہوں نے 21 سال اور 24 دن کی عمر میں اولمپک میڈل جیتا ہے۔ شٹلر پی وی سندھو نے ریو گیمز 2016 میں 21 سال 4 ماہ کی عمر میں اولمپک میڈل جیتا تھا۔