شارجہ: افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے 18 ستمبر کو شارجہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوگیا جب اس کے سات وکٹیں محض 36 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔ لیکن ویان مولڈر کی 52 رنز کی بدولت افریقہ 33.3 اوورز میں 106 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے چار، غضنفر نے تین اور راشد خان نے دو وکٹ حاصل کیے۔ چھوٹے سے ہدف کو افغانستان نے 26 اوورز میں چار وکٹ کھو کر حاصل کرلیا اور اپنے ملک کو تاریخی جیت درج کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زائی نے 25 رنز اور گلبدین نائب 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔