بنگلورو: ٹریوس ہیڈ کی 41 گیندوں میں 104 رن کی طوفانی سنچری اور ہینرک کلاسن کی 31 گیندوں میں 67 رن کی نصف سنچری کی مدد سے سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 30ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو پیر کو 288 رنز کا ہدف دیا ہے۔ حیدرآباد نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا اور آئی پی ایل 2024 کا دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنایا۔
آج ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی اوپننگ جوڑی ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما جو بلے بازی کے لیے آئے تھے نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت قائم کی۔ نویں اوور میں ریس ٹوپلے نے 34 رنز پر ابھیشیک شرما کو لوکی فرگوسن کے ہاتھوں کیچ کروا کر حیدرآباد کو پہلا جھٹکا دیا۔