اردو

urdu

ETV Bharat / literature

اظہارِ محبت پر منتخب اشعار: عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہیے - Shayari on Propose - SHAYARI ON PROPOSE

محبوب سے اظہارِ محبت ہمیشہ سے شعرا کا پسندیدہ موضوع سخن رہا ہے۔ اس موضوع پر تخلیق کی گئی شاعری نہ صرف اظہار تمنا کے آداب سکھاتی ہے بلکہ اس مشکل مرحلے میں خود پر بیت رہے حالات اور درپیش مشکلات کو بھی بیان کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ملاحظہ کیجیے 'اظہار محبت' پر اردو شعرا کے منتخب اشعار...

اظہارِ محبت پر خوبصورت اشعار
اظہارِ محبت پر خوبصورت اشعار (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 1:36 PM IST

اظہارِ محبت پر چنندہ اشعار (ETV Bharat)

اچھی خاصی دوستی تھی یار ہم دونوں کے بیچ
ایک دن پھر اس نے اظہار محبت کر دیا
احمد فضل خان


کیجے اظہار محبت چاہے جو انجام ہو
زندگی میں زندگی جیسا کوئی تو کام ہو
پریمودا الحان

یہ کہنا تھا ان سے محبت ہے مجھ کو
یہ کہنے میں مجھ کو زمانے لگے ہیں
خمار بارہ بنکوی


عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہیے
آپ کو چہرے سے بھی بیمار ہونا چاہئے
منور رانا


تو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
یہ میری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے
قتیل شفائی


مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے
تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
جون ایلیا

سب کچھ ہم ان سے کہہ گئے لیکن یہ اتفاق
کہنے کی تھی جو بات وہی دل میں رہ گئی
جلیل مانک پوری


تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتا
لفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
احمد ندیم قاسمی

دل پہ کچھ اور گزرتی ہے مگر کیا کیجے
لفظ کچھ اور ہی اظہار کئے جاتے ہیں
جلیل عالیؔ


کوئی ملا ہی نہیں جس سے حال دل کہتے
ملا تو رہ گئے لفظوں کے انتخاب میں ہم
علینا عترت


زباں خاموش مگر نظروں میں اجالا دیکھا
اس کا اظہار محبت بھی نرالا دیکھا
توقیر احمد

عشق کے اظہار میں ہر چند رسوائی تو ہے
پر کروں کیا اب طبیعت آپ پر آئی تو ہے
اکبر الہ آبادی

ظاہر میں قمرؔ ان سے غیروں کی طرح ملیے
اظہار محبت میں جھگڑا نظر آتا ہے
قمر بدایونی

بام پر آنے لگے وہ سامنا ہونے لگا
اب تو اظہار محبت برملا ہونے لگا
حسرت موہانی


یہ بھی دیکھیں:

عشق کے عنوان پر خوبصورت اور منتخب اشعار - Urdu Shayari on Ishq

VIDEO: محبت کے عنوان پر مشہور شاعروں کے بہترین اشعار - Urdu poetry on Mohabbat

ساحر لدھیانوی: میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوں، وہ تبسم وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو - Sahir Ludhianvi famous poetry

احمد فراز کی مشہور زمانہ غزل: سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں - Urdu Ghazal

آنکھوں پر منتخب اشعار: دنیا تری آنکھوں کو بھی کیا کیا نہ کہے ہے - Best Shayari on Eyes

ہاتھ ملانے پر خوبصورت شاعرانہ نوک جھونک، شعرا کے دلچسپ اختلاف رائے پر منتخب کلام سنیے - Best Shayari on Handshake

اردو زبان پر منتخب اشعار: ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں - Best Shayari on Urdu

ABOUT THE AUTHOR

...view details