ممبئی:ہندی فلمی دنیا میں جاں نثار اختر کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے نغموں کو عام زندگی کے ساتھ منسلک کرکے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ جاں نثار اختر 18 فروری 1914 کو مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مضطر خیرآبادی بھی ایک مشہور شاعر تھے۔ ان کا بچپن سے شاعری سے گہرا تعلق تھا۔ انہوں نے زندگی کے اتار چڑھاؤ کو بہت قریب سے دیکھا تھا اسی لئے ان کی شاعری میں زندگی کے فسانے کو بڑی شدت سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ ان کی غزل کا ایک شعر آج بھی لوگوں کے ذہن پر چھایا ہوا ہے۔
انقلابوں کی گھڑی ہے
ہر نہیں ہاں سے بڑی ہے
ان کی غزلیں بھی جو مزاج کے اعتبار سے جدید تر بھی ہیں اور پرانی شعری روایت کا تسلسل بھی۔ ان کی شاعری نعروں کی شاعری نہیں۔ مجموعی طور پر یہ شاعری کلاسیکیت ، رومانیت ، حقیقیت نگاری کا امتزاج اور عاشقانہ و نظریاتی شاعری کا نمونہ ہے۔ سال 1945 ء اختر کے لئے خوشیوں کی سوغات لے کر آیا اس سال ان کا بیٹا پیدا ہوا تھا جس کا نام انہوں نے ’جادو‘ رکھا جو بعد میں ’’جاوید اختر‘‘ کے نام سے فلم انڈسٹری میں مشہور ہوئے۔
سال 1947 میں تقسیم کے بعد ملک بھر میں ہو رہے فرقہ وارانہ فسادات سے تنگ آکر اختر گوالیار چھوڑ کر بھوپال آ گئے۔ بھوپال میں وہ مشہور حمیدیہ کالج میں اردو کے پروفیسر مقرر ہوگئے لیکن کچھ دنوں کے بعد ان کا دل وہاں نہیں لگا اور وہ اپنے خوابوں کو نئی شکل دینے کے لئے 1949 میں ممبئی آ گئے۔ ممبئی پہنچنے پر انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کچھ دنوں تک وہ مشہور ناول نگار عصمت چغتائی کے یہاں بھی رہے۔ انہوں نے سب سے پہلے فلم ’شکایت‘ کے لئے نغمہ لکھا لیکن فلم کی ناکامی کے بعدانہیں اپنا فلمی کریئر ڈوبتا نظر آیا لیکن انہوں نے اپنی ہمت نہیں ہاری اور اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ آہستہ آہستہ ممبئی میں ان کی شناخت بنتی گئی لیکن سال 1952 میں انہیں گہرا صدمہ پہنچا جب ان بیگم کا انتقال ہو گیا۔
تقریباً چار سال تک ممبئی میں جدوجہد کرنے کے بعد 1953 میں فلم ’نغمہ‘ میں گلوکارہ شمشاد بیگم کی آواز میں ’’بڑی مشکل سے دل کی بیقراری میں قرار آیا‘‘ کی کامیابی سے وہ فلم انڈسٹری میں خود کو ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ فلم نغمہ کی کامیابی کے بعد اختر کو اچھی فلموں کی پیشکش ملنے لگی۔ اس دوران، انہوں نے چھوٹے بجٹ کی فلموں کو بھی بنایا جس میں انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔ اچانک هي ان کی ملاقات موسیقار اوپي نیر سے ہوئی جن کے موسیقی ہدایت میں انہوں نے فلم "باپ رے باپ" کیلئے "اب یہ بتا جائیں کہاں" اور "دیوانہ دل اب مجھے راہ دکھائے‘‘ نغمہ لکھے ۔ آشا بھونسلے کی آواز میں یہ نغمے کافی مقبول ہوئے۔
اس کے بعد وہ او پی نیر کے پسندیدہ موسیقار بن گئے۔ 1956 میں او پی نیر کی موسیقی سے سجی گرودت کی فلم سی آئی ڈی میں’اے دل ہے مشکل جینا یہاں ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے یہ ہے ممبئی میری جاں‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے کبھی موڑ کر نہیں دیکھا۔ ساٹھ کی دہائی میں اختر نے موسیقار خیام کی موسیقی میں بہت سے غیر فلمی نغمہ بھی لکھے۔ ان کے غیر فلمی گیتوں میں "اشعار میرا یوں تو زمانے کے لئے ہے، ہر ایک حسن تیرا، ہم سے بھاگا نہ کرو، راہی ہے دی طلب، تھر تھرا اٹھی ہے، ذرا سی بات پر ہر" جیسے نہ بھولنے والے نغمے شامل ہیں۔
معروف شاعر اور نغمہ نگار جاں نثار اختر کا یوم ولادت - جاں نثار اختر کی شاعری
Jan Nisar Akhtar Birthday: جاں نثار اختر کی غزلیں مزاج کے اعتبار سے جدید تر ہونے کے ساتھ پرانی شعری روایت کا تسلسل بھی ہیں۔ ان کی شاعری مجموعی طور پر روایت، رومانیت، حقیقیت نگاری اور عشق و نظریات کا امتزاج ہیں۔
Published : Feb 18, 2024, 10:10 AM IST
|Updated : Feb 18, 2024, 12:35 PM IST
ایک شاعر پروگرام: ہندوستانی شاعری ہمیشہ سے ہی ادبی دنیا میں نمایاں رہی ہے، داؤد اسلوبی
نسائی لہجہ کی ترجمانی کرتی ابھرتی شاعرہ خوشبو پروین سے خاص ملاقات
سال 1976 میں اختر کے قیمتی شراکت کو دیکھتے ہوئے انہیں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریباً چار دہائیوں کے اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے 80 فلموں کے لئے نغمے لکھے۔ اپنے نغموں سے سامعین کے دل میں خاص شناخت بنانے والے عظیم شاعر اور نغمہ نگار جاں نثار اختر 19 اگست 1976 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔
یو این آئی