اردو

urdu

ETV Bharat / literature

یاد پر منتخب اشعار: یادوں کے عنوان پر اردو کی بہترین و خوبصورت شاعری - Best Urdu Shayari on Yaad

یاد کے عنوان پر اردو شعرا کے دل کو چھو لینے والے بہترین اشعار پیش خدمت ہیں۔ ملاحظہ کیجیے...

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

یاد کے عنوان پر منتخب اشعار
یاد کے عنوان پر منتخب اشعار (ETV Bharat)

یادوں پر خوبصورت اشعار (ETV Bharat)

تم نے کیا نہ یاد کبھی بھول کر ہمیں
ہم نے تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا دیا
بہادر شاہ ظفر

جاتے ہو خدا حافظ ہاں اتنی گزارش ہے
جب یاد ہم آ جائیں ملنے کی دعا کرنا
جلیل مانک پوری

اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
بشیر بدر

امیرؔ اب ہچکیاں آنے لگی ہیں
کہیں میں یاد فرمایا گیا ہوں
امیر مینائی

کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم یاد بے حساب آئے
فیض احمد فیض

تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیں
کسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں
فیض احمد فیض

وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں
جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں
خمار بارہ بنکوی

ہم بھول سکے ہیں نہ تجھے بھول سکیں گے
تو یاد رہے گا ہمیں ہاں یاد رہے گا
ابن انشا

آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا
اپنے اجڑے ہوئے گلشن کو بہت یاد کیا
ساغر صدیقی

تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کو
اب تجھے میں یاد آنا چاہتا ہوں
قتیل شفائی

کچھ خبر ہے تجھے او چین سے سونے والے
رات بھر کون تری یاد میں بیدار رہا
ہجر ناظم علی خان

ہم اسے یاد بہت آئیں گے
جب اسے بھی کوئی ٹھکرائے گا
قتیل شفائی

اک وہی شخص مجھ کو یاد رہا
جس کو سمجھا تھا بھول جاؤں گا
سلمان اختر

یہ حقیقت ہے کہ احباب کو ہم
یاد ہی کب تھے جو اب یاد نہیں
ناصر کاظمی

یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھ
بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
جمال احسانی

ABOUT THE AUTHOR

...view details