اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور: تارزو میں والر پریمئیر لیگ 2024 کے ساتویں ایڈیشن کا اہتمام - Wular premier league - WULAR PREMIER LEAGUE

بارہمولہ ضلع کے سوپور کے تارزو میں واقع اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے والر پریمئیر لیگ 2024 کے ساتویں ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کل 32 ٹیموں نے شرکت کی۔

سوپور کے تارزو میں والر پریمئیر لیگ 2024 کے ساتویں ایڈیشن کا اہتمام
سوپور کے تارزو میں والر پریمئیر لیگ 2024 کے ساتویں ایڈیشن کا اہتمام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 12:11 PM IST

سوپور کے تارزو میں والر پریمئیر لیگ 2024 کے ساتویں ایڈیشن کا اہتمام (etv bharat)

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے کھیل کود کی سرگرمیوں پر زور دیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں بارہمولہ ضلع کے سوپور کے تارزو میں واقع اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے والر پریمئیر لیگ 2024 کا ساتواں ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کل 32 ٹیموں نے شرکت کی۔کرکٹ کے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مقامی باشندوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

پروگرام کے چیئرمین عبدل سبحان راتھر نے کہا کہ کرکٹ لیگ کی کامیابی سے ہم بہت خوش ہیں۔ضلع کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں پر مشتمل ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہیں ہیں۔ٹورنامنٹ کے حوالے سے مقامی باشندوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ گزشتہ سال ایڈیشنز کی طرح اس مرتبہ بھی والر پریمئیر لیگ کامیاب ہوگی۔ہم چاہتے ہے کہ ہمارے نوجوان پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں دلچسپی لے اور ملک وملت کا نام روشن کرے ۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان کی موت

ان کامزید کہنا تھاکہ بارہمولہ ضلع کا قصبہ سوپور کھیل کود کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔گزشتہ چند برسوں کے دوران کرکٹ اور فٹبال میں دلچسپی لینے والے نوجوانوں نے کھیل کود میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔کئی نوجوان سوپور سے نکل کر پہلے کشمیر پھر اس کے بعد ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یہ ایک مثبت پہلو ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details