اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محدود وسائل اور کم وقت کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے نشان اب جموں و کشمیر میں نظر آ رہے ہیں: مدثر حسن - MUDASSAR HASAN

عام آدمی پارٹی کے ریاستی ترجمان مدثر حسن نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر اسمبلی کا حصہ بننے کے مقصد میں کامیاب ہوئی ہے۔

MUDASSAR HASAN
عام آدمی پارٹی کے ریاستی ترجمان مدثر حسن (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2024, 5:54 PM IST

پلوامہ؛عام آدمی پارٹی کے ریاستی ترجمان مدثر حسن نے کہا کہ محدود وسائل اور کم وقت کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے قدموں کے نشان اب جموں و کشمیر میں ایک اسمبلی سیٹ جیتنے کے بعد نظر آ رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے پہلی بار جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور ڈوڈا اسمبلی حلقہ سے جیت درج کرلی ہے۔ جموں خطے کے ڈوڈا علاقے سے عام آدمی پارٹی کے مہراج ملک نے 4538 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ وہ جموں و کشمیر اسمبلی کا حصہ بننے والے عام آدمی پارٹی کے پہلے ایم ایل اے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے ریاستی ترجمان مدثر حسن (Etv Bharat)

جموں و کشمیر عام آدمی پارٹی کے ریاستی ترجمان مدثر حسن نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر اسمبلی کا حصہ بننے کے اپنے مقصد میں کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ پارٹی کے تمام امیدواروں کو اچھی خاصی تعداد میں ووٹ ملے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ لوگ عام آدمی پارٹی کو قبول کر رہے ہیں۔

مدثر حسن نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر میں آنے والے تمام انتخابات میں حصہ لے گی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے مسائل کو آئینی طور پر حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر: 98 فیصد مسلمانوں والی سیٹ پر بی جے پی کی کڑی ٹکر

ABOUT THE AUTHOR

...view details