اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اقتدار میں آنے پر مستحقین کو مفت بجلی فراہم کریں گے، غلام نبی آزاد - dpap convention kulgam

Ghulam Nabi Azad will provide free electricity غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں سرکاری کام کاج کرنے کا طریقہ بدل گیا، ملازمین وقت کے پابند ہوگئے،لیکن بیشتر کام نہیں کئے ہیں،جس سے عوام میں بے چینی ہے۔

will-provide-free-electricity-to-the-deserving-if-come-on-power-ghulam-nabi-azad
اقتدار میں آنے پر مستحقین کو مفت بجلی فراہم کریں گے: غلام نبی آزاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 9:41 PM IST

اقتدار میں آنے پر مستحقین کو مفت بجلی فراہم کریں گے: غلام نبی آزاد

کولگام:ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی ( ڈی پی اے پی) کے چیئرمین، غلام نبی آزاد نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں دیوسر کے بیہامہ علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے امن، اتحاد اور ترقی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے پر ضرورت مندوں کو مفت بجلی فراہم کریں گے۔

ڈی پی اے پی کے چیف نے غربت سے نمٹنے اور ضروری خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ " کوششوں کے باوجود، غربت اب بھی برقرار ہے، اور بہت سے لوگ بجلی کے بلوں کو برداشت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس لیے، اگر ہمیں لوگوں نے تعاون دیا اور اقتدار میں لایا، تو ہم ضرورت مندوں کو مفت بجلی فراہم کریں گے۔
انہوں نے زمین کی بے دخلی کے احکامات پر پارٹی کے موقف پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس طرح کے احکامات کے خلاف سخت احتجاج کیا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی غریب متاثر نہ ہو۔ ہماری ترجیح غریبوں اور ضرورت مندوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کا تحفظ ہے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ضرور بحال ہوگا: غلام نبی آزاد



آزاد نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں سرکاری کام کاج کرنے کا طریقہ بدل گیا ملازمین وقت کے پابند ہوگئے،لیکن بیشتر کام نہیں کیا گیا ہے،جس سے عوام میں بے چینی ہے۔اس موقع پر موجود دیگر افراد میں جی ایم سروری وائس چیئرمین، چوہدری ہارون کھٹانہ جنرل سیکرٹری، سلمان نظامی چیف ترجمان، ڈی پی اے پی اور سابق ایم ایل اے محمد امین بٹ اور دیگر شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details