اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریاست کا درجہ ہی نہیں بلکہ چھینے گئے اختیارات کی بحالی کی لڑائی لڑیں گے، ڈاکٹر بشیر ویری - MLA BIJBEHARA DR BASHIR VEERI

ویری نے افسران سے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس سرکاری اسکیموں اور بنیادی ضروریات کے بارے میں جانکاری حاصل کی -

ڈاکٹر بشیر ویری
ڈاکٹر بشیر ویری (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2024, 7:46 PM IST

بجبہاڑہ : این سی کے سینئر رہنما سریگفواڑہ بجبہاڑہ حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے کہا کہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے کی کوششیں جارہی ہیں۔ اسٹیٹ ہوڈ ہی نہیں بلکہ غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقہ سے چھینے گئے خصوصی اختیارات کو واپس لانے کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ویری نے کہا کہ لوگوں نے پارٹی کو اپنا اعتماد دیا ہے اور وہ اعتماد اسی بنیاد پر دیا ہے تاکہ ہم ریاست کے تشخص چھینے گئے خصوصی اختیارات کی بحالی ممکن بنا سکیں۔ لہذا پارٹی ان معاملات پر سنجیدہ ہے اور اس لڑائی میں جو بھی قربانی دینا پڑے گی ہم اس کے لئے تیار ہیں۔

ریاست کا درجہ ہی نہیں بلکہ چھینے گئے اختیارات کی بحالی کی لڑائی لڑیں گے، ڈاکٹر بشیر ویری (Video Source; ETV Bharat)

ان باتوں کا اظہار انہوں نے اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے انعقاد کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرنے کے دوران کیا ۔

میٹنگ کے دوران ویری نے افسران سے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس سرکاری اسکیموں اور بنیادی ضروریات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ افسران نے ڈاکٹر ویری کو مختلف کاموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔ڈاکٹری ویری نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کو ہر ضروری سہولیات میسر رکھیں اور التوا میں پڑے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

افسران نے ویری کو یقین دلایا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ ہیں ،وہیں التوا میں پڑے تمام کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔سردیوں کے عیام کے دوران سڑک بجلی پانی و دیگر سہولیات کو بہم پہنچانے کے لئے سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے تاکہ عوام کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ویری نے کہا کہ طویل وقت کے بعد انہیں عوام کی خدمت کا موقعہ ملا ہے ،ویری نے کہا کہ لوگوں نے بھروسہ کی بنیاد پر انہیں ووٹ دیا ہے،میں اس بھروسہ پر کھرا اترنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ اسی سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے افسران سے گزارش کی گئی وہ حلقہ کی ترقی اور لوگوں کو ہر ممکن سہولیات میسر رکھنے اور مشکلات کا ازالہ ممکن بنانے میں ان کی مدد کریں ،کیونکہ لوگ گزشتہ دس برسوں سے پریشان ہیں اور لوگوں کو پریشانی سے چھٹکارا دلانا ہماری ذمہ داری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details