پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منعقدہ نیشنل کانفرنس کی میٹنگ میں محتلف علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے جن میں غلام محی الدین میر ، ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی کے علاوہ ڈی ڈی سی وائس چیئرمین محتار احمد نے خطاب کیا۔
انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ آنے والے سبھی انتخابات میں پارٹی کو جیت دلانے کے لئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نیشنل کانفرنس سبھی آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت درج کرے گی۔ میٹنگ میں موجودہ صورتحال اور آنے والے پارلیمانی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔