اننت ناگ:بی جے پی صدر جموں کشمیر، رویندر رینا نے کہا پارلیمانی الیکشن میں جموں کشمیر کی تمام نشستوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت ہوگی۔انہوں نے کہا جس طرح وزیر اعظم نریندر مودی نے غریب دوست اسکیموں کو عمل میں لایا ہیں، اور آج کے دور میں غریبوں کو اس کا حق مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہاں کے لوگ بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا میں اپنا ووٹ دیں گے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار اننت ناگ کے کھنہ بل ڈاک بنگلو میں پارٹی ورکران سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا: 'ملک میں لوک سبھا انتخابات کا بگل بج چکا ہے اور ملک بھر کی طرح جموں وکشمیر میں بھی سیاسی ہل چل تیز ہوگئی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ بے بی جے پی کے امیدوار یونین ٹریٹری کے تمام پانچوں نشستوں پر انتخابات لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔