اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہم ان کے خلاف لڑرہے ہیں جو مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں: فاروق عبداللہ - Farooq Abdullah on JK Elections

پلوامہ میں فاروق عبداللہ نے بغیر نام لیے بی جے پی پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ان کے خلاف لڑرہے ہیں جو نہ صرف کشمیر میں بلکہ پورے ہندستان میں مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔'

پلوامہ میں فاروق عبد اللہ کا خطاب
پلوامہ میں فاروق عبد اللہ کا خطاب (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 4:56 PM IST

پلوامہ میں فاروق عبد اللہ کا خطاب (ETV Bharat)

پلوامہ: پہلے مرحلے کے تحت ضلع پلوامہ میں آج محتلف پارٹیوں کے امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے، وہیں نیشنل کانفرنس کے امیدوارں نے بھی آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے جن میں سابق ایم ایل اے غلام محیدالدین میر اور سابق ایم ایل اے محمد خلیل بند شامل ہیں۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔

ہم ان کے خلاف لڑرہے ہیں جو مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں: فاروق عبداللہ (ETV Bharat)

اس دوران نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''ان کی جماعت ان شاطروں کے خلاف لڑنا چاہتی ہے جو نہ صرف کشمیر میں بلکہ پورے ہندستان میں مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ فاروق عبداللہ آج جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پارٹی کے دو امیدواروں محمد خلیل بندھ اور غلام محی الدین میر کے کاغذات نامزدگی دائر کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اسی مقصد کیلئے کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔' انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار نیشنل کانفرنس کے امیدوارں کو کامیاب کرنے کے لئے ووٹ کریں۔

ہم ان کے خلاف لڑرہے ہیں جو مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں: فاروق عبداللہ (ETV Bharat)

اسی کے ساتھ انہوں نے جماعت اسلامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتحابات میں حصہ لے رہے ہیں، یہ ایک اچھی پہلے ہے۔ جب کہ وہ اس سے قبل ان امیدوارں کو ووٹ کررہے تھے جو عوام کو دھوکا دینے کے سوا کچھ نہیں کرتے تھے۔

وہیں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے موقعے نیشنل کانفرنس کے دفتر میں ایک کنونشن منقعد ہوا جس میں کارکنان کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سابق ایم ایل اے غلام محیدالدین میر نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مظبوط کرنے کے لئے کام کریں، ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے امیدوارں کو کامیاب کرنے کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس نے فہرست جاری کی، عمر عبداللہ گاندربل سے امیدوار
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں جماعت اسلامی کی جانب سے تین آزادامیدواروں کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details